مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم بنتے ہیں تو ملکی حالات بدل کر درست کرکے دکھائیں گے
مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ پی ٹی آئی بھی کررہی ہے اور ہم بھی کررہے ہیں:میڈیا سے گفتگو
پتوکی ( آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبد الغفور حیدری نے کہا ہے جب تک بغیر کسی مداخلت کے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوتے قوم کے صحیح نمائندے سامنے نہیں آتے تب تک صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی، مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم بنتے ہیں تو ملکی حالات بدل کر درست کرکے دکھائیں گے،،مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ پی ٹی آئی بھی کررہی ہے اور ہم بھی کررہے ہیں۔پتوکی نواحی علاقہ پھولنگرمیں ضلعی امیر قصور مولانا سفیان معاویہ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے ہم ہی تو اصل میں ملک کے محافظ ہیں ریاست کے محافظ ہیں جو ہمیشہ قومی مفاد کی بات کرتے ہیں باقی سب قوم پرستی کی بات کررہے ہیں مجبور ہوتو نواز شریف جیسا آدمی بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا دیتا ہے دینی قوتیں اتفاق و اتحاد کی داعی ہیںاگر مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم پاکستان بنتے ہیں تو ملکی حالات بدل کر درست کرکے دکھائیں گے اور حکومت بھی چلائیں گے بہتر عوام کیلئے انتظامات کریں گے اور ملک میں مہنگائی کا خاتمہ بھی کریں گے اور روز گار کے موقع پید اکریں گے