قطر پر بلاجواز حملہ عالمی دنیا کیلئے سبق ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

 اب بھی عالمی دنیا اور بالخصوص مسلم دنیا کی آنکھ نہیں کھلتی تو اپنی باری کا انتظار کریں:بیان 
اسلام آباد(آئی این پی )جمعیت علما اسلام  کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے  اسرائیل کا قطر پر بلاجواز حملہ عالمی دنیا کیلئے ایک سبق ہے۔اسرائیل کی جانب سے قطر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قطر پر حملے سے ثابت ہوگیا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد ہے، اب بھی عالمی دنیا اور بالخصوص مسلم دنیا کی آنکھ نہیں کھلتی تو اپنی باری کا انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ قطر ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، جے یو آئی قطر کی سلامتی کیلئے قطر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔