مدارس پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا: طاہر اشرفی

اختلاف کی صورتحال ختم ہوگئی‘حکومت نے مدارس کی آزادی اور خود مختاری میں کوئی مداخلت نہیں کی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے  مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا۔  اختلاف کی صورت حال ختم ہوگئی ہے۔  مدارس وزارت تعلیم اور سوسائیٹز ایکٹ دونوں میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا  حکومت نے مدارس کی آزادی اور خود مختاری میں کوئی مداخلت نہیں کی۔