ملک کی آزادی اور خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا احسن اقبال

برطانیہ‘جرمنی‘فرانس میں کوئی فوجی اڈے یا چھائونی پر حملہ کرے توکیا وہ اسے معاف کردینگے‘امریکہ نے افغان جنگ میں دشمن کو معافی نہیں دی
کوئی پاکستان  میںچھاؤنیوں پر حملہ کرے اور ہمیں کوئی کہے یہ تو سیاسی احتجاج تھا انہیں معاف کر دو اتو  کیا ہم معاف کر سکتے ہیں:جلسہ سے خطاب
ظفروال(نمائندگان‘مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا  ہے ملک کی آزادی اور اس کی خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  سیاسی طور پر شعور کے ساتھ فیصلے کرنے ہیں، اج ملک ان ہاتھوں میں ہے کہ جو پاکستان کی ازادی اور پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن ہی تھی جس نے امریکہ سمیت پوری دنیا کے دباؤ کا سامنا کیا، پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنایا، ایٹمی طاقت کی بدولت ہم لوگ محفوظ ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ہے جس نے اس ملک کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا آپ ٹی وی پر سنتے ہیں  جی وہ بڑے امریکہ سے پیغام آرہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دو، دنیا میں کون سا ملک ہے، کون سی جمہوریت ہے جو ملکی فوج کی چھاؤنیوں پر حملہ کرے، امریکہ میں جن لوگوں نے پینٹاگون پر حملہ کیا تھا انکا پیچھا کرنے کے لئے اربوں کھربوں ڈالر کی جنگ لڑی گئی۔ امریکہ نے اپنے دشمن کے پیچھے افغانستان تک آکے جنگ لڑی لیکن ان کو معافی نہیں دی؟ کیا امریکہ میں جمہوریت نہیں ہے، برطانیہ میں جمہوریت ہے، اگر کوئی برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملہ کرے گا تو مجھے بتاؤ کیا برطانیہ انہیں معاف کرے گا، جرمنی یا فرانس کی فوجی چھاؤنی پر اگر کوئی حملہ کرے گا تو کیا جرمنی اور فرانس انہیں معاف کرے گا۔
انہوں نے کہا اگر کوئی پاکستان کے جی ایچ کیو پر حملہ کرے گا تو معافی اْس کے لئے بھی نہیں، پاکستان کے کور کمانڈروں کے گھروں کو جلایا گیا، اگر کوئی پاکستان کی فضائیہ کی چھاؤنیوں پر حملہ کرے اور ہمیں کوئی کہے یہ تو سیاسی احتجاج تھا انہیں معاف کر دو انہیں سزا نہ دو تو کیا ہم معاف کر سکتے ہیں؟