روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کا پیکیج جلد منظور کیا جائے گا :فرانس
پیرس(آئی این پی )فرانس نے کہا ہے کہ روس پر نئی پابندیاں لگانے کیلئے امریکا سے مشاورت کر لی ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نویل برو نے کہا ہے کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی انیسویں پابندیوں کا پیکیج جلد منظور کیا جائے گا جو کہ پہلی بار امریکہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ ژاں نویل برو نے کہا کہ وسیع تر پابندیوں کا نیا پیکیج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے بعد پہلی مرتبہ امریکا کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر تیار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 19 ستمبر کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لیین نے پابندیوں کے اس نئے پیکیج کی تجاویز پیش کی تھیں، مجوزہ اقدامات میں جنوری 2027 سے روسی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد پر پابندی بھی شامل ہے