ایران میں موساد سے تعلق کے شبہے میں 8 افراد گرفتار

ایران میں موساد سے تعلق کے شبہے میں 8 افراد گرفتار

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق کے شبہے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ افراد آن لائن ٹریننگ حاصل کر کے موساد کے منصوبوں پر عمل درآمد میں ملوث تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں رواں سال 22 جون کو ایران میں امریکی حملوں اور ایران-اسرائیل کشیدگی کے بعد کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔ ایران میں قبل ازیں بھی پولیس نے 21 ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ان کے مبینہ جرائم کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران میں ایٹمی سائنس دان روزبہ وادی سمیت 8 افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے، جس سے ملک میں خفیہ ایجنسیوں اور جاسوسی کے شبہات پر مزید کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔