بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمندر اور ہیما مالنی کی بیٹی، اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بھرت تختانی نے دوسری شادی کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بزنس مین بھرت تختانی نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔بھرت تختانی نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "خاندان میں خوش آمدید"، ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایک نئے رشتے میں بندھنے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ پسند کی شادی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم شادی کے 12 برس بعد 2024 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔اداکارہ ایشا دیول اس وقت تک سنگل ہیں اور طلاق کے بعد کسی نئے رشتے میں منسلک نہیں ہوئیں۔