جنریٹر کی گیس سیمیاں بیوی ، والدہ جاں بحق

 بجلی بند ہونے پر کمر ے میں جنریٹرچلایا تو دھواں بھر گیا شکیل احمد،بیوی مبین اوروالدہ عذراچل بسے 
ڈسکہ،موترہ، سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ)کمرے میں جنریٹر کی گیس بھرنے سے میاںبیوی اوروالدہ جاں بحق ہوگئے۔ ڈسکہ کے نواحی علاقہ کوٹلی بھاگو میں 32سالہ شکیل احمد اپنی 25سالہ بیوی مبین اور55سالہ والدہ عذرا بی بی سوئے ہو ئے تھے بجلی بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے کمر ے میں جنریٹر لگالیا جس کا دھواں کمرے میں بھرنے سے تینوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اورضروری کارروائی کے بعد تینوں لاشوں کو لواحقین کے سپرد کر دیا۔ ایک ہی گھرمیں 3 اموات سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔