مقامی سیلابی صورتحالدیکھ کر چھٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے، مراسلہ جاری کردیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ غیر رسمی تعلیمی نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا اختیار ڈپٹی کمشنر زکو دیدیا۔چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صوبائی سطح پر نہیں ہوگا۔ہر ضلع کی انتظامیہ کو چھٹیوں میں اضافے کا اختیار دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ غیر رسمی تعلیمی نے تمام سٹاف جبکہ محکمہ غیر رسمی تعلیمی نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کردی۔ دونوں محکموں کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیاکہ مقامی طور پر سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چھٹی میں اضافے کا فیصلہ کریں۔اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم ستمبر سے تمام اضلاع میں سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔