اسلحہ مرمت کے کاروبار کیلئے لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل ، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے انقلابی اقدام، محکمہ داخلہ نے اسلحہ مرمت کے لائسنس کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کر دیئے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلحہ مرمت کرنے کے لائسنس کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسلحہ مرمت کرنے کے پرانے لائسنس کی توثیق کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کیا گیا۔