لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق 6 سب انسپکٹرز کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ ڈیٹا انٹری آپریٹر آصف حمید کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ہدایت دی گئی۔ مرحوم ڈی ایس پی سیف اللہ خان کی بہن کی درخواست پر آر پی او بہاولپور کو ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔ انسپکٹر محمد اکمل کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ہدایت جاری کی گئی۔ ڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی کی اے سی آر سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ہدایت دی گئی۔ شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی اہلیہ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔ کانسٹیبل ماجد علی اور محمد فاروق کی ٹرانسفر جبکہ کانسٹیبل غلام مصطفیٰ کی مالی امداد کی درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے