لاہور(آئی این پی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیاف کے پیٹرن انچیف پیاف میاں سہیل نثار اورچیئرمین پیاف سید محمود غزنوی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پرملک کی معاشی خصوصاًکاروباری صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد میں بانی پیاف میاں شفقت علی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری ،وائس چیئرمین راجا وسیم حسن ،سابقہ صدور اور دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔تاجر برادری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو اپنے دیرینہ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیاف کی تاجر برادری کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔