پولیس :بچوں کے علاج کیلئے 24لاکھ جاری

لاہور( کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کے سنگین بیماریوں کے شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 24 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر دیے۔ کانسٹیبل ڈرائیور نعیم احمد کو بیٹے کے بازو کے علاج کیلئے 08 لاکھ روپے اور کانسٹیبل عبدالفاروق کو بیٹے کی دل کی سرجری کیلئے 03 لاکھ روپے دیے گئے۔شہید کانسٹیبل آصف رضا کے بیٹے کو ٹانگ کی سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کی منظوری،کانسٹیبل توصیف اکرم کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔