گودام سے 24لاکھ کے سگریٹ چوری کرنیوالا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع ایک گودام سے 24 لاکھ روپے مالیت کے سگریٹس چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او رانا قادر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ملزم کو لکشمی چوک کے قریب سے حراست میں لیا گیااس حوالے سے ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عمل میں آئی۔گرفتار ملزم صدیق گودام کا سابق ملازم تھا اور اس نے چوری کی نیت سے گودام کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنا رکھی تھیں۔ملزم مختلف اوقات میں گودام سے سگریٹس کے کارٹن چوری کرتا رہا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔