لاہور، اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا-لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے شیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔و کیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔وکیل نے بتایاکہ شیر شاہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اور نہ ہی نو مئی سے کوئی تعلق ہے لہذا عدالت ملزم شیر شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست میں درخواستگزار وکیل کو رجسٹرارآفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔