علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور

لاہور(آئی این پی )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی  ۔جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے مطابق شیر شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے، جس کے جمع کرانے پر انہیں رہا کردیا جائے گا۔پولیس نے انہیں جناح ہائو س حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا، جو کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد درج ہونے والے بڑے مقدمات میں شمار ہوتا ہے۔