علی حسن نے گھر گھس کر عفیفہ کی جان لی ، پھر خود کو گولی ماری،لواحقین کارروائی نہیں کروانا چاہتے،پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقہ سندر میں شوہر نے سابق بیوی کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سندراسد اقبال کا کہناہے کہ علی حسن نے سابق بیوی 30سالہ عفیفہ کواسکے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا، جس کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مقتولہ عفیفہ شوہر علی حسن سے علیحدگی کے بعداپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیرتھی،مقتولہ کے لواحقین کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے،کارروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔