ٹھٹھہ : شوہرنے بیوی اور2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

2 بچوں کی حالت نازک، خودکشی کرنے والا رکو کھوسو منشیات کا عادی تھا
  لاشیں ہسپتال منتقل، گھر والوں سے نشے کے پیسے مانگتا تھا، نشہ نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھایا
ٹھٹھہ (آئی این پی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے ٹنڈو حافظ شاہ کے قریب ایک اندوہناک واقعے میں سفاک ملزم نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کی جان لے لی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی اور 4 بچوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ملزم نے بیوی اور بچوں پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔علاقہ مکینوں کے مطابق خودکشی کرنے والا رکو کھوسو منشیات کا عادی تھا، گھر والوں سے نشے کے پیسے مانگتا تھا، نشہ نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھایا