صدر آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کو باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل ایکٹ بن گیا ہے۔

پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حرکت کو آسان بنانے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے قائم کی جائے گی۔ اس اقدام کے بعد پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد خطے کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی۔اتھارٹی سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کے لیے مضبوط طریقہ کار تشکیل دے گی اور تجارتی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ مزید برآں، یہ ادارہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔