ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 فیصلہ کن مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی اور فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے بھی جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم فیصلہ کن میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔فائنل میں پاکستان نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا ہے، جس کے بعد پاکستانی بولرز کی کوشش ہوگی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھا جائے، جبکہ سری لنکن بیٹرز اپنی ٹیم کو ایک مضبوط مجموعے تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔