گاڑی گھر کے باہر دھوپ میں کھڑی تھی، بچے 3 گھنٹے سے منظر سے غائب تھے
کسی کی نظر میں نہ آ سکے،زیادہ گزرنے کے باعث بچے جانبر نہ ہو سکے،، فوت ہوگئے
راولپنڈی (آئی این پی )غفلت لاپرواہی کے باعث افسوسناک حادثہ،راولپنڈی میں دو معصوم بچے گھر کے باہر کھلی گاڑی میں بیٹھ گئے،دم گھٹنے سے جاںبحق ہوگئے ،ریسکیو کے پہنچنے تک فوت ہوچکے تھے،ریسکیو کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دو بچوں کے گاڑی میں پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،بچے انتہائی تشویشناک حالت میں تھے،جنھیں سی پی آر کرتے ہسپتال منتقل کیا گیا،بچوں کے لواحقین کے مطابق گاڑی گھر کے باہر دھوپ میں کھڑی تھی، بچے 3 گھنٹے سے منظر سے غائب تھے،کسی کی نظر میں نہ آ سکے،تاہم وقت زیادہ گزرنے کے باعث بچے جانبر نہ ہو سکے،اور فوت ہوگئے ،لواحقین کے مطابق بچوں نے گاڑی کے اندر جا کر دروازے بند کر لیے تھے،فوت ہونے والے بچے اویس کی عمر 05سال جبکہ فاطمہ کی عمر 04سال ہے۔