بچے کھیلتے کار میں داخل ہوئے تودروازہ لاک ،جس کے بعد بچوں کا دم گھٹ گیا
میانوالی(آئی این پی )میانوالی میں تین بچیاں اور ایک بچہ کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں گزشتہ شام پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کھیلتے ہوئے کار میں داخل ہوئے اورکارکا دروازہ لاک ہوگیا جس کے بعد بچوں کا دم گھٹ گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی دیگر پہلوئوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔