عبداللہ موٹرسائیکل پرجارہاتھا،بیجنگ انڈرپاس میں تیزرفتار کار نے ٹکر ماردی،ڈرائیورفرار ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بیجنگ انڈر پاس میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کرموٹر سائیکل سوار طالب علم کو ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ بیجینگ انڈر پاس کینال روڈ میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کرموٹر سائیکل سوار طالب علم عبداللہ کو ہلاک کر دیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا ۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔