جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل، جن کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا:ریسکیو حکام
سوات(آئی این پی )صوبہ خیبرپختونخواکے ضلع سوات میں باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد11ہوگئی جبکہ 5 زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی مالم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جا رہی تھی کہ گناجیر کے قریب گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔امدادی کارروائیوں کے دوران 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل، جن کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔