اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آئندہ ماہ سرخ چاند (بلڈ مون) کا خوبصورت نظارہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نظارہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کیا جائے گا جس دوران چاند کا رنگ سرخ ہوجائے گا اور اسے ' بلڈ مون کہا جاتا ہے۔دنیا کی تقریبا 88 فیصد آبادی بلڈ مون کو دیکھے گی۔ یہ گرہن 7 ستمبر کی شب 8 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ تک برقرار رہے گا جس دوران 82 منٹ تک مکمل گرہن ہوگا۔پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، وسطی ایشیا، روس کے مختلف علاقوں، جاپان اور مشرقی افریقا میں اس چاند کا مکمل نظارہ کیا جاسکے گا