مقبوضہ کشمیر، تباہ کن بارشوں سے اموات کی تعداد 110 ہو گئی

سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے سے جاری مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی، فلیش فلڈز، لینڈ سلائیڈنگ اور کلائوڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 110 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے علاقوں جموں، سانبہ، ریاسی، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں دریائو ں اور نالوںکی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔ اب تک 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ کم از کم 50 دیہات کا رابطہ منقطع ہے، تعلیمی ادارے بھی 31 اگست تک بند کردئیے گئے۔گزشتہ روز جموں میں 4 مزید افراد فلیش فلڈز کی نذر ہو گئے، ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ سب سے بڑی تباہی ثابت ہوئی، جہاں ملبے تلے دب کر 34 افراد ہلاک ہوگئے، کم از کم 20 زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں