سپارکو نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔سیٹلائٹ سے لی گئی بائیں جانب کی تصویر میں سیلابوں سے پہلے کی منظر کشی کی گئی ہے جس کے مطابق تمام دریا اپنی اپنی حدود میں بہہ رہے ہیں۔ تصویر سیلاب آنے کے بعد کی ہے جس میں پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ایک اور تصویر 22 اگست کی ہے جس میں دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر 24 اگست کی ہے جس میں دریا اپنے کناروں سے ابل پڑے ہیں۔