تصاویر میں جنوبی غزہ کے شہروں رفح اور خان یونس کے مختلف علاقوں میں تباہی دیکھی جا سکتی ہے
غزہ(آئی این پی)نئی سیٹلائٹ تصاویر میں جنوبی غزہ کے وسیع علاقوں میں ہونے والی تباہی نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جہاں متعدد رہائشی علاقے، زرعی زمینیں، تعلیمی ادارے اور قبرستان شدید نقصان کا شکار نظر آتے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اپ ڈیٹ ہونے والی فضائی اور سیٹلائٹ تصاویر میں جنوبی غزہ کے شہروں رفح اور خان یونس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کئی رہائشی بستیاں اور اہم عوامی مقامات اب نقشے پر اپنی سابقہ شکل میں موجود نہیں رہے