ریسکیو ٹیم نے کتے کے ننھے بچوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا

لاہور(آئی این پی )پنجاب میں ریسکیو اہلکاروں ننھے کتوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا۔انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے جس میں پاک فوج، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کا عملہ سمیت دیگر ادارے بھی شامل ہیں جو لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔ا س دوران سوشل میڈیا پر ریسکیو کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس کی سوشل میڈیا صارفین تعریف کررہے ہیں۔یہ ویڈیو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی ہے جو سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے کتے کے ننھے بچوں کو ریسکیو کررہے ہیں۔