اب انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کیلئے کسی وکیل کی ضرورت نہیں رہے گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یکم جولائی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ یکم جولائی سے آٹھ کالم والا ریٹرن فارم ختم کرکے سات کالم والا فارم لایا جائے گا۔ یہ تبدیلی تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کے بعد کسی وکیل یا ماہر کی مدد کی ضرورت نہیں رہے گی۔