شدید بارشوں اور سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثرات کا خدشہ

اسلام آباد(آئی این پی)شدید بارشوں اور سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثرات کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں ماہ ساڑھے نو سو ارب ہدف کے بجائے وصولی نو سو ارب تک محدود رہنے کا امکان ہے، سیلابی نقصانات کی اسیسمنٹ رپورٹ آنے پر حقیقی ریونیو شارٹ فال کا پتہ چلے گا۔حکام کے مطابق سیلابی صورتحال سے کاروباری سرگرمیاں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی 2025 میں 748 ارب ہدف کے مقابلے 754 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا