معیشت پر سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے:آئی ایم ایف

معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ توازن بگڑ سکتا ہے‘مہنگائی بھی دوبارہ بڑھے گی
اسلام آباد(آئی این پی)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.6 فیصد رہے گی اور مہنگائی بھی دوبارہ بڑھے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں شدید سیلاب کے باعث معاشی شرح نمو، مہنگائی، کرنٹ اکانٹ اندازوں سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے