لندن(آ ئی این پی )برطانوی شاہ چارلس کا کینسرکے علاج کے منفی اثرات کے باعث ہسپتال میں معائنہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق شاہ چارلس نے کینسر کے عارضی اثرات کے بعد عوامی مصروفیات منسوخ کردیں، شاہ چارلس کی جمعرات کوتین سفیروں سے ملاقات بھی متاثر ہوئی، شاہ چارلس کی جمعہ کی مصروفیات میں برمنگھم کا دورہ بھی شامل تھا۔بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج میں بہتری آنے کے بعد اب شاہ چارلس اگلے ہفتے سے عوامی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔