مریم نوازسیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئیں‘متاثرین سے ملاقات‘بچوں کیساتھ کھانا کھایا

وزیر اعلیٰ  کی سوہدرہ سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ آمد، متاثرین کے درمیان بیٹھ گئیں ‘ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت،ماں کو گلے لگا لیا
 بچوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو  شاباش دی، متاثرین کو فرشی دستر خوان پر بیٹھ کر  کھانا پیش کیا‘ادویات اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا‘ متاثرین میں فوڈ پیمپر تقسیم کئے
وزیراعلیٰ کا سیالکوٹ میں ریلیف کیمپ میں بچوں سے اظہار شفقت‘بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں، لنچ بکس کھول کر کھانا پیش کیا‘اپنے ہاتھ سے کھانا بھی کھلایا‘جوس پیش کیا

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلابی صورتحال کا خود جائزہ لینے کیلئے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے دورے کیے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر آباد کے علاقہ سوہدرہ پہنچ گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوہدرہ سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کے درمیان بیٹھ گئیں۔سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کیا،ماں کو گلے لگا لیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 22سالہ چاند کے والد کو دلاسہ دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو بھی شاباش دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو فرشی دستر خوان پر بیٹھ کر  کھانا پیش کیا اور خود بھی کھایا۔ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چاند کی دکھی ماں کو ہمدردی کے ساتھ اسرار کرکے کھانا کھلایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندان اور بچوں کو محبت اور پیار کے ساتھ کھانا پیش کیا اور اسرار کر کے کھلایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے ڈور ٹو ڈور سروے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ مویشیوں کے لئے فوری طور پر خشک چارے کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بیماروالد کے علاج کے لئے ڈی سی کو اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیکل کیمپ میں میسر ادویات اور دیگر طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لائیو سٹاک کے سٹال،لائیو سٹاک ادویات کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ میں سیلاب متاثرہ ریلیف کیمپ میں بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں۔ خود لنچ بکس کھول کر کھانا پیش کیا اور بچے کو اپنے ہاتھ کھانا کھلایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے کوچینگم کی بجائے صحت افزا ء￿  غذا کھانے کی نصیحت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو اپنی گاڑی سے جوس منگوا کر بھی پیش کیے۔ بچے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اظہار شفقت کو دیکھ کرمسکراتے اور خوش ہوتے رہے۔وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ سمبڑیال ایئر پورٹ چوک کا بھی دورہ کیا اور  سیلاب سے پیدا ہونے صورتحال کا جائزہ لیا