مودی نے اپنی قوم کو دھوکا دیا ،نائب امیر جماعت اسلامی کاوزیراعظم کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم
لاہور (آئی این پی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی بحالی اور بھارتی آبی جارحیت کا خاتمہ ہی خطے میں امن لانے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہونا اچھی بات ہے لیکن میز پر مضبوط موقف ناگزیر ہے، مودی نے ہوش میں آنے کے بعد خطاب میں پھر اپنی قوم کو دھوکا دیا۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا اپنے ملک میں انتخابات میں پاکستان کے خلاف جنگی جنون نہیں چلے گا۔