پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کی جانب سے  آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں3 روپے فی لیٹر تک کمی  کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 13 پیسے تک کم ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول فی لیٹر 61 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل  31 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا جبکہ آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔