اسلام آباد(آئی این پی )عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی نرخ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی کی جائے گی