لاہور(آئی ا ین پی )پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے پر غورکررہی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے کا اجلاس ہوا جس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک ہوئے جب کہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں کلینک آن وہیلز کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری روانہ کرنے کے احکامات دئیے گئے جب کہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لئے بند رکھنے پرغور بھی کیا گیا۔