پشاور(یواین پی) تعلیمی اداروں کو جمعہ اور ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، باقی 4 ایام میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔خیبر پختونخوا حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور قیمتوں کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم نے جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام پرائمری و سیکنڈری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہر ہفتے جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوگی، جبکہ باقی 4 ایام میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی