لاہور: 5 سال میں اغواء ہونے والی 824 خواتین تاحال لاپتہ

لاہور: 5 سال میں اغواء ہونے والی 824 خواتین تاحال لاپتہ

لاہور میں گزشتہ پانچ سال کے دوران اغواء کی گئی 824 خواتین کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا، جس سے شہر میں لاپتہ افراد کے کیسز پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ واقعات سال 2021 سے 2025 کے دوران رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز لاہور کینٹ ڈویژن سے سامنے آئے جہاں 282 خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 152، سٹی ڈویژن سے 124، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 110، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 100 جبکہ سول لائنز ڈویژن سے 56 خواتین کے کیسز میں بھی پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق تمام کیسز میں باقاعدہ مقدمات درج کیے گئے اور تفتیش کا عمل بھی شروع کیا گیا، تاہم پانچ سال گزرنے کے باوجود بڑی تعداد میں مغوی خواتین کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔قانونی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مؤثر تحقیقات، جدید تفتیشی طریقوں اور کیسز کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔