افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی حمایت پھر بے نقاب

طالبان رجیم نے شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا، آسٹریلوی جریدہ
کابل(آئی این پی )طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نا صرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔بین الاقوامی جریدے نے بھی  افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج(ٹی ٹی پی)  کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعد شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا ہے۔دی کنورسیشن کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے