چنیوٹ کے علاقے کانڈیوال روڈ بشیر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت ہوا جب گھر کے افراد چھت کے نیچے سو رہے تھے، اچانک چھت منہدم ہو گئی۔ اس واقعے میں ماں، باپ اور ان کے دو جوان بیٹے ملبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔بہو کو شدید زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور سرچ و ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس دوران ملبے تلے دبے افراد کو نکالا گیا۔یہ المناک حادثہ علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گیا ہے، اور علاقہ مکینوں میں شدید غم کی لہر پھیل گئی ہے۔