آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے مہینے کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔اوگرا کے مطابق یہ نئی قیمتیں جولائی 2025 کے پورے مہینے کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔دوسری جانب، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی حتمی منظوری آج متوقع ہے۔ وزارت خزانہ اور اوگرا قیمتوں میں رد و بدل پر مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔