پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی، شرجیل میمن

پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی، شرجیل میمن

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان کا بچہ بچہ دفاعِ وطن کے لیے تیار ہے، اور اگر بھارت نے جنگ چھیڑنے کی کوشش کی تو یہ اس کی خودکشی ثابت ہوگی۔"

بھارتی دہشتگردی پر شدید ردعمل
شرجیل میمن کے مطابق گزشتہ 20 برسوں میں بھارتی دہشتگردی کے باعث 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ تھا، اور آرمی پبلک اسکول (APS) کا سانحہ بھی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا۔کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
کشمیر پر بھارتی مظالم
بھارت نے کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا اور رہنماؤں کو قید میں رکھا ہوا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو دبا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بھارت کی عالمی سطح پر بدنامی
شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت جھوٹ بولنے اور پروپیگنڈا پھیلانے میں ماہر ہے اور ہمیشہ الزامات پاکستان پر لگاتا ہے لیکن کبھی کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سکھ برادری کے خلاف جعلی آپریشن کیے اور مودی حکومت کی پالیسیوں سے اقلیتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر
پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، جو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے اور عوام کا ہر فرد دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا: "ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے سبق سکھائیں گے۔"
میڈیا پر پابندیاں اور بھارتی خوف
بھارت نے پاکستانی میڈیا ہاؤسز اور چینلز پر پابندی لگا رکھی ہے، جو اس کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔پاکستان نے بھارت پر کبھی ایسا کوئی اقدام نہیں کیا، کیونکہ "ہمارے ملک میں ڈر کا ماحول نہیں، بلکہ بھارت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔"
انڈس واٹر ٹریٹی پر وارننگ
انہوں نے کہا کہ اگر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا گیا تو "پانی بہے گا نہیں، تو خون بہے گا،" جیسا کہ بلاول بھٹو نے بھی کہا تھا۔