چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور دہشت گرد گروپوں سے اپنے تعلقات کو ختم کرنے کے بعد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال لیا گیا، جو عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کی بہتر ساکھ کی نشاندہی کرتا ہے۔بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ اگر بھارتی حکومت پانی کی بندش کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے اور اگر جنگ ہوتی ہے تو خون بہے گا، لیکن پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں ہیں جنہیں ہم بھارت کے خلاف روکے۔