لاہور( )پنجاب کے 16ہسپتالوں میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کے ذریعے اب تک 2 کروڑ 50 لاکھ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر نوشین فیاض سمیت دیگر سینئر افسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا اس جدید نظام کے تحت مریضوں کی رجسٹریشن، آئوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ ، فارمیسی مینجمنٹ اور تشخیصی مشینوں سے منسلک ریڈیالوجی و پیتھالوجی ماڈیولز مئوثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔