لندن(آئی این پی ) برطانیہ کی کانٹی بکنگھم شائر میں کرسمس کے موقع پر چاقو کے وار سے دو خواتین کو ہلاک کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹائون ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹان ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹان ملٹن کینز میں چاقو سے حملے کے الزام میں 49سال کے شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاقو کے وار سے 38اور 24 سال کی دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، چاقو سے وارکے واقعہ میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مرگیا۔