پنجاب:30ہزار تعلیمی ادارے سیف سٹی سسٹم سے منسلک

 ایک لاکھ 30 ہزار اساتذہ و سکیورٹی اسٹاف کی رجسٹریشن ، نمائندگان دن میں تین بار سیفٹی ایپ پر سٹیٹس اپڈیٹ کریں گے
 لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے 30 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو سیف سٹی کے سسٹم سے منسلک کردیا گیا۔ سکول کالجز ، یونیورسٹی کے نمائندگان دن میں تین بار سیفٹی ایپ پر سکیورٹی سٹیٹس اپڈیٹ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ایک کلک پر چیک ہوگی۔ ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی کو آپریشنل کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت 30 ہزار تعلیمی ادارے ایک لاکھ 30 ہزار اساتذہ و سکیورٹی اسٹاف کی رجسٹریشن ہوگئی۔ تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے پبلک سیفٹی ایپ انسٹال کرنا لازم ہوگا۔حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے نمائندگان دن میں تین بار ادارے کی سکیورٹی بارے ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کریں گے