پنجاب میں طلبا ء پرانی کتابیں پڑھنے پر مجبور،نئی کی فراہمی کامطالبہ

ایک کروڑ طلبا کیلئے تین کروڑ کتابیں چھاپی گئیں‘ہر طالبعلم  کے حصے میں صرف تین کتابیں  آئیں 
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلبا بک بنک سے ملنے والی پرانی کتابوں پر گزارا کرنے پر مجبورہوگئے۔رپورٹ کے مطابق چوتھی سے پانچویں جماعت کے 20 فیصد طلبا کو پرانی کتابیں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ چھٹی سے نہم جماعت کے 50 فیصد طلبا بھی پرانی کتابوں پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں،طلبا نے وزیر تعلیم سے نئی کتابوں کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں زیر تعلیم ایک کروڑ طلبا کیلئے تین کروڑ کتابیں چھاپی گئی ہیں جوکتابوں کے تناسب سے فی طالبعلم تین کتابیں حصہ میں آئیں گی