برطانیہ : خواتین کے حقوق کے نام پر انگریز نسل پرستوں کی ریلی میں برقع کی توہین

چند خواتین نے سٹیج پر آ کر برقعے اتار کر پھینک دیئے، واقعے کے خلاف مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ
لندن(آئی این پی)برطانیہ میں دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم کی ایک حالیہ ریلی کے دوران برقعے اتارنے کے متنازعہ واقعے نے ملک بھر میں ایک نیا سیاسی اور سماجی طوفان کھڑا کر دیا، اس واقعے نے جہاں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا سے متعلق خدشات کو جنم دیا، وہیں معاشرتی تقسیم کی خلیج کو بھی مزید گہرا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں انگریز نسل پرستوں کی ایک ریلی کے دوران اس وقت سنسنی پھیل گئی جب چند خواتین نے سٹیج پر آ کر علامتی طور پر اپنے برقعے اتار دیئے، اس اقدام کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے